(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا لیکن حساب ضرور ہو گا۔
تفصیلات کےمطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے پی ٹی آئی کی جانب سے استعفے دیے جانے اور سخت احتجاج کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ اگر کسی نے عوام کی فلاح کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔’پرانی مسلم لیگ ن نہ سمجھا جائے۔‘
مریم نواز نے نام لیے بغیر عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کو حکومت جانے کا بہت دکھ ہے، انہیں نہیں پتہ کہ یہ سیاسی عمل کا حصہ تھا۔‘ان کا کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے اور روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔
Maryam Nawaz Talk In Parliament House #MaryamNawazSharif #ImranKhan #imrankhanPTI #PMLN @president_pmln @MaryamNSharif @pmln_org pic.twitter.com/bZM7zcdQJp
— Saleem Abbas (@saleema28692295) April 11, 2022
واضح رہے سنیچر کو رات گئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد آج اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا انتخاب ہو رہا ہے جس کے لیے متحدہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف امیدوار ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی امیدوار ہیں۔