عرفان ملک: عمران خان کے سابق معاونین خصوصی شہزاد اکبر اور شہباز گِل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق عمران خان کے سابق معاونین خصوصی شہزاد اکبر ،شہباز گل اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیا گیا جس کے بعد یہ بغیر اجازت بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ ایف آئی اے کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آ ئی اے پنجاب زون ٹو محمد رضوان اور پی ٹی آئی کے ہیڈ آف سوشل میڈیا ارسلان خالدکا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔اس کے علاوہ سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید اور عامر جان کے نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کیاگیاہے۔
شہباز گل، شہزاد اکبر، اعظم خان اور ڈاکٹر رضوان کا نام نو فلائی لسٹ پر ڈال دیا گیا۔ ملک چھوڑ کر نہیں بھاگ سکتے۔ میں کب سے یہ بات کر رہا تھا۔
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) April 10, 2022
انتقام، جھوٹ اور فریب کا انجام کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا۔
We bow our heads before Almighty. Allahu Akbar pic.twitter.com/9ij3bJtyOA
ایف آئی اے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'انتقام، جھوٹ اور فریب کا انجام کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا'۔