فواد چوہدری نے شکست کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی آئی پر ڈال دی

fawad ch lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وفاقی وزیر فواد چودھری نےاین اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب میں شکست کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی آئی پر ڈال دی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے شکست خوردہ امیدوار علی اسجد ملہی نے اپنی ہار پر الیکشن کمیشن پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

این اے 75 ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کی فتح پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنی ہی جماعت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ٹویٹ کیا کہ تحریک انصاف کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی۔
فواد چودھری صرف یہیں نہیں رکے۔ حکمراں جماعت کو شکست کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ میں ن لیگ نہیں جیتی، پی ٹی آئی ہاری ہے۔ شکست کی وجوہات ہیں جن کی جانب پارٹی میں توجہ دلاتا رہا ہوں۔
دوسری جانب ڈسکہ ضمنی انتخاب میں شکست کھاجانے والے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر تاک تاک کے نشانے لگائے۔ ویڈیو بیان میں الیکشن کمیشن پر اپنی فتح چھیننے کا الزام لگایا۔ طنز کا نشتر چلایا کہ الیکشن کمیشن کو خصوصی مبارکباد کہ جس نے 19 فروری کو جیتا ہوا الیکشن ہم سے چھینا اور کورونا کے زوروں پر ہونے کے باوجود الیکشن کرایا۔
مگر یہاں سوال پیدا ہوتے ہیں کہ علی اسجد ملہی نے کن بنیادوں پر الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے؟ سپریم کورٹ نے بھی تمام حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا، کیا ملہی صاحب کے نزدیک سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی غلط تھا؟
ڈسکہ ضمنی انتخاب میں 2 لاکھ سے زائد ووٹ پڑے، تو پھر کووڈ میں الیکشن کرانے دھاندلی کیسے ہوگیا؟ علی اسجد ملہی آخر کیوں تسلیم نہیں کررہے کہ مہنگائی ،غربت اور بیروزگری کے ستائے عوام نے حکمراں جماعت کو دھول چٹائی؟ علی اسجد ملہی اگر فواد چودھری کا ٹویٹ پڑھ لیتے تو شاید انہیں شکست کی اصل وجوہات کا علم ہوجاتا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer