سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ،فی تولہ کہاں پہنچ گئی

سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ،فی تولہ کہاں پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،ہفتے کےروز  سونے کی  قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈہوا، سونے کی  قیمتوں میں 500روپے کا مزید اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق   سونے کی بڑھتی ہوئی  قیمتوں نے  سونے کے خریدارواں کو حیرت میں مبتلا کردیا،رواں ہفتے کے آخری روزروز  سونے کی  قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیاگیا،  سونے کی  قیمتوں میں 500روپے کا مزید اضافہ ہوا، خالص 24 قیراط فی تولہ سونا بلند ترین سطح 98 ہزار 700 پر پہنچ گیا,بائیس قیراط  فی تولہ  سونا 90 ہزار 475 ہوگئی، رواں کاروباری ہفتے کے دوران  سونا  مزید  مہنگا ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتے پہلے سونے کی قیمتوں میں 2500 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا جس سےخالص 24 قیراط فی تولہ سونا 95ہزار روپے کا ہوگیا تھا اور 22 قراط فی تولہ سونا 87083 روپے کا ہوگیا تھا اور 10 گرام چاندی 950 روپے کی ہوئی تھی, سونے کی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی قیمتوں سےمتوسط طبقہ بھی سونا خریدنے سے گریزاں ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتیں اور قوت خرید میں کمی نے انہیں صرافہ بازاروں سے دور کردیا ہے۔

 صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا ہے  کہ عالمی منڈیوں میں   سونے کی تجارت میں تیزی دیکھی جارہی ہے، کرونا وائرس کے باعث دیگر شعبوں کی تجارت زوال پذیر ہے، اس لئے غیر ملکی سرمایہ کار   سونے کی خریداری کررہے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں  سونا  مہنگا ہونے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ 

 یاد رہے کہ پنجاب  حکومت نے  صوبے میں دو ہفتے کیلئے لاک ڈاون کا اعلان  کردیا تھا،  لیکن کورونا وائرس ک بڑھتے ہوئے کیسیز  کی وجہ سے پنجاب  حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا، 22 اپریل تک مزید توسیع دی جائے گی۔



M .SAJID .KHAN

Content Writer