ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز سامنے آنے پر شہر کے تین علاقے سیل

کورونا کیسز سامنے آنے پر شہر کے تین علاقے سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین)لاہورمیں کورونا وائرس کے وارجاری ہیں, پنجاب میں آج کورونا کے مزید 112 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2336 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں,چاہ میراں بازارمکھن پورہ ، سکندریہ کالونی اورسوڈیوال میں کورونا کے مشتبہ مریض رپورٹ ہونے پرپوراعلاقہ سیل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وباء نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں آئے روز کورونا وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 71 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4792 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 112 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد 2336 ہوگئی ہے،18 افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں,جدھردیکھوہو کا عالم،دکانیں بندجبکہ شہریوں کےگھروں تک محدودہیں, سکندریہ کالونی,چاہ میراں بازارمکھن پورہ  اورسوڈیوال میں کورونا کے مشتبہ مریض رپورٹ ہونے پرپوراعلاقہ سیل کردیاگیا۔

گزشتہ پانچ روز سے سیل سکندریہ کالونی سوڈیوال میں مجموعی طور پر ایک سو چھ لوگوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں, سکندریہ کالونی میں ایک ہی خاندان کے نو افراد سمیت 20 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کالونی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے, سکندریہ کالونی کے پانچوں داخلی دروازوں پر پولیس،محکمہ ہیلتھ اور ٹائیگر فورس کا عملہ تعینات ہے ۔

کالونی کے کسی رہائشی کو گھر سے باہر یا کسی شہری کو کالونی میں داخلے کی اجازت نہیں,کالونی کے رہائشیوں کو اشیا خورونوش ضلعی انتظامیہ فراہم کر رہی ہے، جبکہ کالونی میں رہائش پذیر لوگوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں,چاہ میراں کےعلاقہ مکھن پورہ میں کورونا کیسز سامنے آنے پرعلاقےکوسیل کردیا گیا،داخلی و خارجی راستوں پرپولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں.

رہنما پی ٹی آئی ملک زمان نصیب،یاسربٹ اور ضلعی انتظامیہ کےافسران نے سیل کیےگئےعلاقہ کا جائزہ لیا,اس موقع پر ملک زمان نصیب نےکہاکہ سو فیصد لاک ڈاؤن کےبعد متعدد افراد کےکورونا ٹیسٹ کےسیمپل لیےگئے،تاہم سیل علاقےمیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 70 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیاہے۔

انہوں نےکہاکہ گزشتہ روز پورے ایریا میں جراثیم کش سپرے بھی کرایا گیاجبکہ اہل علاقہ کی ضرورتوں کا خیال رکھا جارہاہے,ایک شہری سپین سےآیا اسکی وجہ سےنہ صرف اسکے گھر والےبلکہ امام مسجد بھی متاثرہوئےاور کوروناوائرس کاشکارہوگئے.

 کوروناوائرس کے بڑھتے وار کے باعث لاک ڈاﺅن میں مزید توسیع پر غور کیا جارہا ہے، 22 اپریل تک شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے سے متعلق فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہوگا.

M .SAJID .KHAN

Content Writer