گاڑی مالکان کیلئے دھماکے دار خبر، اب چالان نہیں ہونگے

گاڑی مالکان کیلئے دھماکے دار خبر، اب چالان نہیں ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) محکمہ ایکسائز نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں نمبر پلیٹوں کے بحران کا حل ڈھونڈ لیا، شہریوں کی شکایات موصول ہونے کے بعد آئی جی پنجاب کو نئی گاڑیوں کے چالان اور تھانوں میں بند کرنے سے استثنیٰ دینے کا مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

محکمہ ایکسائز کو پچھلے کچھ عرصہ سے نمبر پلیٹس کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گاڑی رجسٹرڈ کروانے والوں کو پلیٹس جاری نہیں کی جارہی ہیں، نمبر پلیٹس نہ ہونے سے ٹریفک پولیس چالان جبکہ ڈولفن فورس گاڑیاں تھانوں میں بند کررہی ہے، ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے شہریوں کو مشکلات سے نکالنے کیلئے نئی رجسٹرڈ ہونیوالی گاڑیوں کا چالان نہ کرنے کامراسلہ آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔

 مراسلے میں کہا گیا ہےکہ صوبہ بھر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے شدید بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ رسید دکھانے پر استثنیٰ دیاجائے، نئے کنٹریکٹ کے باعث نمبر پلیٹوں کا بحران ہے، جلد نمبر پلیٹوں کا سٹاک پورا کر لیا جائے گا اور شہریوں کو پلیٹس جاری کرنے کے بعد پولیس کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer