سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب، شام رات 30 فیصد بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ چترال، سوات، دیر، کرم، کوہاٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود، بوندا باندی کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں شام رات چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔