ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح حکومتِ پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کی ترجیح ہے: اسحاق ڈار

آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح حکومتِ پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کی ترجیح ہے: اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح حکومتِ پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کی ترجیح ہے ۔ 

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ ہوا ۔ جس میں آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ زیر بحث ترقیاتی اقدامات پر جلد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ترقیاتی اقدامات کے ثمرات آزاد کشمیر کے عوام تک پہنچائے جائیں، آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و فلاح وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ترجیح ہے ۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے وفاقی و آزاد کشمیر حکومت میں رابطہ ضروری ہے ۔ 

اجلاس میں SAPM طارق باجوہ، سیکریٹری کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔