ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا اکتوبر میں قومی اسمبلی و سینٹ میں نئے صوبوں پر بحث کرانے کا اعلان

وفاقی حکومت کا اکتوبر میں قومی اسمبلی و سینٹ میں نئے صوبوں پر بحث کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی حکومت نے اکتوبر میں قومی اسمبلی و سینٹ میں نئے صوبوں پر بحث کرانے کا اعلان کردیا .

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس نہیں ہورہے ہیں۔ اکتوبر میں قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس ہورہے ہیں ان میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کی بحث کا اصل مقام پارلیمنٹ ہاؤس ہی ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد صوبہ بننے نہیں جارہا ہے، اسلام آباد ایک نئے گورننس ماڈل کو اختیار کرنے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے کی کوئی بات نہیں۔