سٹی 42: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے بائیک رائیڈرز کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
بائیک رائیڈرز کا کہنا ہے کہ مہنگے پٹرول کے باعث روزمرہ سفر اور آمدورفت کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا جبکہ گھر کا بجٹ بھی متاثر ہونے لگا ہے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے روزمرہ سفر مشکل بنا دیا ہے اور بائیک چلانے کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
رائیڈرز نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ روزمرہ آمدورفت کے بڑھتے اخراجات میں کمی آسکے۔