ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خودکشی کے خیالات سے پریشان ہیں؟ سیف سٹیز نے مدد کا طریقہ بتادیا

خودکشی کے خیالات سے پریشان ہیں؟ سیف سٹیز نے مدد کا طریقہ بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: عالمی یومِ انسدادِ خودکشی کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے انسانی جانوں کے تحفظ اور ذہنی دباؤ کا شکار افراد کی معاونت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سیف سٹیز حکام کے مطابق ذہنی دباؤ اور خودکشی کے رجحانات سے نمٹنے کے لیے ہیلپ لائن 15 پر خصوصی کونسلنگ سروس فراہم کی جارہی ہے۔

ذہنی پریشانی یا خودکشی کے خیالات کی صورت میں شہری 15 ڈائل کرکے 7 دبائیں اور ماہرین سے کونسلنگ حاصل کرسکتے ہیں۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق کونسلنگ سروس کے دوران شہریوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جاتی ہے۔

نوجوانوں کے لیے نیکسٹ جین سیفٹی ایپ بھی فوری مدد کا جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جس کے ذریعے اب تک 8 ہزار سے زائد صارفین بغیر شناخت ظاہر کیے اپنے مسائل شیئر کرچکے ہیں۔ ایپ پر نوجوان اینانومس چیٹ کے ذریعے معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔

نیکسٹ جین سیفٹی ایپ میں ایمرجنسی الرٹ، لائیو چیٹ، ویڈیو کال اور فیملی سیفٹی سرکل سمیت مختلف سہولیات دستیاب ہیں، جن کا مقصد مشکل صورتحال میں نوجوانوں کو بروقت مدد اور معاونت فراہم کرنا ہے۔