ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی وردی میں جعلی خاتون اہلکار گرفتار

پولیس کی وردی میں جعلی خاتون اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک :نصیر آباد  پو لیس نے  پولیس یونیفارم میں ملبوس جعلی خاتون اہلکار  کوگرفتار کر لیاہے۔

 نصیر آباد پولیس نے ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سے خاتون کو حراست میں  لیا ۔

  پو لیس کی جانب سے بتا یا گیا کہ خاتون اہلکار  یونیفارم پہن کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر رہی تھی۔

 ترجمان کے مطابق، ریکارڈ کی پڑتال کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ خاتون ملزمہ محکمہ یا ادارے کی اہلکار نہیں ۔

نصیر آباد  پو لیس  کی جانب سےملزمہ سے پولیس یونیفارم برآمد کر  کہ  مقدمہ درج کر لیا  گیاہے۔

 پو لیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کرا بتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

 پو لیس کا کہنا ہے تحقیقات  کے بعد ملزمہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔