ابوبکر ارشد: اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کے ریٹس میں سرکاری قیمت کے مقابلے میں نمایاں فرق برقرار ہے۔
حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 258 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ پرچون مارکیٹ میں گیس 400 سے 440 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔
سرکاری اور مارکیٹ ریٹ میں بڑے فرق کے باعث شہریوں کو ایل پی جی مہنگے داموں خریدنا پڑ رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا براہِ راست اثر گھریلو صارفین کے بجٹ پر پڑتا ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں قدرتی گیس کی فراہمی محدود یا دستیاب نہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کے ریٹس کو فوری طور پر سرکاری قیمت پر لایا جائے تاکہ انہیں اضافی مالی بوجھ سے ریلیف مل سکے۔