(سٹی42)مختلف مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کے پہلے سے جاری وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔
نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عدالتی وارنٹس کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔
شبلی فراز، مراد سعید، حماد اظہر اورجنید اکبر کے پہلے سے جاری وارنٹس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی اور مینا خان آفریدی بھی مختلف مقدمات میں مطلوب رہنماؤں میں شامل ہیں،علی امین گنڈاپور کیخلاف بھی کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔