ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سینئر افسران سے نوکریاں فروخت نہ کرنے کا حلف لے لیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سینئر افسران سے نوکریاں فروخت نہ کرنے کا حلف لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سینئرافسران سے نوکریاں فروخت نہ کرنے کا حلف لے لیا۔ 

 وزیراعلیٰ بلوچستان  سرفرازبگٹی کی زیرصدارت سیکرٹریزکمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔ 

 سیکرٹریز کمیٹی کےاجلاس کے  دوران وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے سینئر افسران سے حلف لیا کہ بلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی۔

اس موقع پر سرفرازبگٹی نے دو ٹوک اعلان کیاکہ نوکریوں کی خرید و فروخت ثابت ہونے پر نہ کوئی سیکرٹری اور نا ہی کوئی وزیر بچے گا۔

وزیراعلیٰ  بلوچستان نے محکمہ جنگلات کی بھرتیوں میں بے ضابطگی کی شکایات پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا بھی حکم دیا۔

Ansa Awais

Content Writer