(سٹی42) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران منفی رجحان برقرار ہے۔
آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آرہی ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 762 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی ہنڈرڈ انڈیکس 698 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 943 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔