سٹی 42:یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں بڑھ کر 80 یورو فی میگاواٹ گھنٹہ سے تجاوز کر گئی ہیں، جس کے باعث موسم سرما سے قبل توانائی کی صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق موسم سرما کی آمد سے پہلے قدرتی گیس کی قیمتوں میں یہ اضافہ تشویشناک ہے، جبکہ اس وقت خطے میں گیس کے ذخائر بھی انتہائی کم سطح پر موجود ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال نے گیس کے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس کے اثرات یورپی توانائی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔