سٹی 42 : ملتان میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کے دوران آن لائن فراڈ اسکیم میں ملوث 6 ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کی جانب سے ٹیلیگرام اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے شہریوں کو ٹاسک دے کر لوٹا گی، شہریوں کو ابتدائی سرمایہ کاری پر زیادہ منافع دینے کا جھانسہ دیا گیا۔ ملزمان نے متعدد نجی بینک اکاؤنٹس استعمال کیے۔
تحقیقات میں 20 پی سی مشینیں، موبائل فون اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدل منان، احسان شبیر، محمد خالد، ساجد اور بلال شامل ہیں، جبکہ دیگر نامزد افراد میں غیرملکی شہری اور مقامی سہولت کار شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔