ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواہش ہے بحرین پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے؛ وزیراعظم

خواہش ہے بحرین پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین کے وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے بحرین کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور شاہ بحرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بحرین میں ایک لاکھ 20 ہزار پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، خواہش ہے بحرین پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اس حوالے سے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے بحرین کے پولیس اہلکاروں کی نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں تربیت کی پیشکش کی۔ 

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چوہدری، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔