ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی ایل ڈی اے کاشہرکےمختلف علاقوں کا دورہ؛غیرضروری روڈڈیوائیڈر،سروس لائن ختم کرنیکی ہدایت

ڈی جی ایل ڈی اے کاشہرکےمختلف علاقوں کا دورہ؛غیرضروری روڈڈیوائیڈر،سروس لائن ختم کرنیکی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی جی ایل ڈی فاروق  نے شہرکےمختلف علاقوں کا دورہ کیا ،  ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا سڑک کشادہ کرنے سے ٹریفک روانی میں سہولت ہوگی 
ڈی جی ایل ڈی اے نے مین بلیوارڈگارڈن ٹاؤن، سبزہ زار اور ایف ٹی سی جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا ، انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ برکت مارکیٹ تا کلمہ چوک انڈرپاس کے ایک طرف واسا نے سیوریج لائن ڈالی ،واساکی سیوریج لائن کےبعدایل ڈی اےسڑک کی ری سٹوریشن کاکام کر رہا ہے، ڈائریکٹرجنرل  نے مین بلیوارڈگارڈن ٹاؤن سےغیرضروری روڈڈیوائیڈر،سروس لائن ختم کرنیکی ہدایت کردی 
ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا سڑک کشادہ کرنے سے ٹریفک روانی میں سہولت ہو گی، سڑک کی ری سٹوریشن کا کام دو فیز میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ماڈل پر کیا جائے، ڈی جی ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا،ایف ٹی سی جوہر ٹاؤن کو جلد ری پلاننگ کے بعد مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا، بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے سبزہ زار مین بلیوارڈ اور رائیونڈ روڈ کا بھی دورہ کیا