ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاؤن میں خاوندنےاپنی ہی بیوی کےزیورات چوری کرلئے

ماڈل ٹاؤن میں خاوندنےاپنی ہی بیوی کےزیورات چوری کرلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں ایک افسوسناک واقعے میں خاوند نے اپنی ہی بیوی کے قیمتی زیورات چوری کر لیے۔

 پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی سوشل میڈیا کے ذریعے فیصل جاوید نامی شخص سے دوستی ہوئی تھی، جس سے دو سال قبل نکاح ہوا۔ فیصل کا تعلق دیپالپور سے بتایا جاتا ہے۔خاتون اپنی بہن سے ملنے کے لیے گھر سے باہر گئیں اور واپسی پر پتا چلا کہ گھر سے تقریباً 3 کروڑ روپے مالیت کے 80 تولہ طلائی زیورات چوری ہو چکے ہیں۔ خاتون نے فوری طور پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کرایا۔

تفتیشی افسر ایس ایچ او شفقت سرور نے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر خاوند کو شاملِ تفتیش کیا۔ محض 3گھنٹے کی تفتیش کے بعد ملزم مہر فیصل جاوید نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر وہ زیورات گھر سے ہی برآمد کر لیے، جو اس نے چھپا رکھے تھے تاہم پولیس کے مطابق ملزم 80 تولہ میں سے 15 تولہ سونا فروخت کر کے رقم ہڑپ کر چکا ہے۔

مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور پولیس کے مطابق چوری شدہ باقی رقم کی بازیابی کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔