ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں مزیدسروےعملہ بھرتی کرنے کافیصلہ

پنجاب حکومت کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں مزیدسروےعملہ بھرتی کرنے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کو مؤثر اور تیز تر بنانے کے لیے مزید سروے عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 فی الوقت صوبے بھر میں 5,362 سروے کنندہ مختلف علاقوں میں کام کر رہے ہیں، جو متاثرہ خاندانوں، مکانات، کھیتوں اور مویشیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔

تاہم حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والی وسیع تباہ کاریوں کے پیش نظر یہ تعداد ناکافی قرار دی گئی ہے۔ مزید عملے کی بھرتی سے امدادی سروے کے عمل کو نہ صرف تیز کیا جا سکے گا بلکہ اسے زیادہ شفاف بھی بنایا جا سکے گا، جس سے متاثرہ خاندانوں کو بروقت معاوضہ اور امداد فراہم کرنے میں آسانی ہو گی۔

اربن یونٹ نئے سروے عملے کی بھرتی کے قواعد و ضوابط طے کرے گا، جبکہ بھرتی کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔