ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کے گوداموں پر چھاپے، 3کروڑ روپے مالیت کی 400 ٹن گندم برآمد

گندم کے گوداموں پر چھاپے، 3کروڑ روپے مالیت کی 400 ٹن گندم برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: منڈی بہاؤالدین میں ذخیرہ کی گئی گندم کے گوداموں پر چھاپے کے دوران 400 ٹن گندم برآمد کرلی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ نے بتایا کہ چھاپہ بکن اور چوٹ دھیراں میں ذخیرہ کی گئی گندم کے گوداموں پر مارا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ چھاپے کے دوران گوداموں سے 3 کروڑ روپے مالیت کے 400 ٹن گندم کے 10 ہزار تھیلے برآمد کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق برآمد کی گئی  گندم کو فلور ملزبھیج دیا گیا ہے، جس کے بعد آٹے کو سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer