ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق،شوہر اور سسر گرفتار

سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق،شوہر اور سسر گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور کے علاقے برکی میں ایک خاتون کو گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق ام ہانی نامی خاتون کو گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ دم توڑ گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے شوہر زین اور سسر شفیق کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزموں سے تفتیش شروع کر دی۔