ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: جناح ہسپتال کےتھرڈفلورپر فالس سیلنگ گر گئی

لاہور: جناح ہسپتال کےتھرڈفلورپر فالس سیلنگ گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:لاہور کے جناح ہسپتال میں تھرڈ فلور پر فالس سیلنگ گرنے کا واقعہ پیش آیا, سرجیکل وارڈ نمبر 4 کے سامنے فالس سیلنگ زمین پر آ گری تاہم مریض ، عملہ بال بال بچ گئے.

ہسپتال ذرائع کے مطابق چھتوں میں مسلسل ٹپکاؤ اور سیپج کے باعث فالس سیلنگ کمزور ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

 عملے کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں چھتوں کے لیکج اور سیپج کا مسئلہ طویل عرصے سے موجود ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔

مریضوں اور تیمارداروں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ہسپتال کی عمارت کی مرمت کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔