ویب ڈیسک :ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات میں اضافہ، پرائیویٹ کشتیوں نے مسافروں سے من مانے کرائے وصول کر کے لوٹ مار شروع کر دی۔
پرائیویٹ کشتیوں کے مالکان نے کشتی کے ایک چکر کا ریٹ 40 ہزار سے1 لاکھ روپےتک کر دیا۔
انتہائی خراب صورتحال کی وجہ سے سیلاب متاثرین جان بچانے کے لیے پیسے دینے پر مجبور ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ پہلے ہم ڈوبے پڑے ہیں، ہم پر مزید ظلم کیا جا رہا ہے۔
ایک متاثرہ شخص نے کشتی والے سے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر ظلم نہ کرو جس پر کشتی والے نے متاثرہ شخص کو جواب دیا کہ میں پیٹرول کے پیسے لے رہا ہوں۔