ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آج سکول بند رہیں گے

 آج سکول بند رہیں گے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی میں بارش کے پیش نظر آج سکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
کمشنر کراچی کاکہناہےکہ شہر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔
ڈاؤ یونیورسٹی میں بھی آج ہونے والےامتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں اورامتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔
یاد رہےکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،منگل کی صبح سے ملیر، قائدآباد، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاون، صفورا، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، صدر، کلفٹن، شاہراہ فیصل سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے۔