سٹی42: لاہور کے علاقے تھانہ نشتر کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک پراپرٹی ڈیلر ارشاد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول اپنی گاڑی میں علاقے میں موجود تھا جب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار کے باہر سے فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں ارشاد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔