ارشاد قریشی : اسلام آباد میں علی پور کے علاقے میں ڈولفن اہلکاروں پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
پولیس ذرائع کےمطابق تین ملزمان ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہوئے جن کا تعاقب ڈولفن اہلکاروں نے کیا، تعاقب کرنے پرملزمان کی جانب سے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ملزم نے فائر کیا جس کی گولی پستول میں پھنس گئی، ایک ڈاکو نےنے ڈولفن اہلکار کے سر پر پستول کا بٹ مارا، جس سے ڈولفن اہلکار زخمی ہوگیا، زخمی ڈولفن اہلکار کو طبی امداد کے لیے پولی کلینک منتقل کر دیا گیا۔
ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا, فرار ہونے والے دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔