سکریپ کے گودام سے چوکیدار کی تشدد زدہ لاش برآمد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : کاہنہ میں سکریپ کے گودام سے چوکیدار کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت وارث شاہ کے نام سے ہوئی، جسے بہیمانہ تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ مقتول مشتاق سکریپ ڈیلر کے گودام پر چوکیدار تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کی دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور اے ایس پی کاہنہ سرکل سعد آفریدی نے وقوعہ بارے ڈی آئی جی آپریشنز کو بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔