بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،علاقہ میدان جنگ بن گیا

 بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،علاقہ میدان جنگ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرگودھامیں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق عمران ٹاؤن میں دو گروپ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ لڑائی کے باعث دو خواتین سمیت پانچ افراد کے سر پھٹ گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

 ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بروقت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں شہباز ،18 سالہ محمد شاہد، شبانہ بی بی، صغراں بی بی اور محمد شہزاد شامل ہیں۔