سمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی اور حوالہ ہنڈی بھی دہشتگردی ، ہر حد تک جائینگے، وزیر داخلہ

 سمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی اور حوالہ ہنڈی بھی دہشتگردی ، ہر حد تک جائینگے، وزیر داخلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ سمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی اور حوالہ ہنڈی بھی دہشتگردی ہے ، نگران حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ برائی کے خلاف انتہا تک جائیں گے ۔

اسلام آبادمیں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سمگلنگ کے خلاف مہم میں بہت کامیابی ملی، سمگلنگ کے خلاف مدد کرنے والے شہریوں کو نقد انعام دیا جائےگا،ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی،حوالہ ہنڈی کے خلاف ہر حد تک جائیں گے

 ان کاکہنا تھا کہ سمگلنگ کی روک تھام کےلئے آپریشن جاری ہیں،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گے ، نگران حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ برائی کے خلاف انتہا تک جائیں گے ۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ سمگلنگ کی روک تھام میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ،ریاست کے ایک ایک انچ کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ،ان کا کہناتھا کہ سمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی اور حوالہ ہنڈی بھی دہشتگردی ہے ، شرم کا مقام ہے کہ اپنے لوگ ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں ،وزیر داخلہ نے کہاکہ چند روز سے سمگلرزکے خلاف آپریشن چل رہا ہے، ایسے عناصر کے خلاف ہم مکمل کریک ڈاؤن کریں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہم بندوق اور تشدد کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا نہیں لانے دیں گے ،ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹول فری نمبر بھی دے رہے ہیں ،کوئی جتنا بڑا سرکش ہو ہم اسے نہیں چھوڑیں گے ،ان کا کہناتھا کہ چترال میں دہشت گردوں نے حملہ کیا فوج اور عوام نے اسے ناکام بنا دیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو واپس بھیجا جائے گا،ہمارا ملک اب غیر قانونی تارکین وطن کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ۔ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو واپس بھیجا جائے گا،ہمارا ملک اب غیر قانونی تارکین وطن کا بوجھ نہیںاٹھا سکتا ۔ان کا کہناتھا کہ ایف آئی اے نے 48 چھاپے مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث 49 افراد کو گرفتار کیا ، دہشت گرد گروپوں کو پاک فوج مکمل جواب دے رہی ہے ،فوج اور عوام کو دور کرنے کی سازش ناکام ہوچکی۔