پنجاب میں کوڑا ٹیکس لگا دیا

پنجاب میں کوڑا ٹیکس لگا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لاہور: محکمہ بلدیات نے پنجاب بھر کی 2468 دیہی یونین کونسلوں پر کوڑا ٹیکس لگا دیا۔

رہائشی گھروں سے 50 روپے ماہانہ اور دکانوں سے 100 روپے ٹیکس لیا جائے گا جبکہ پیٹرول پمپ، شادی ہال اور سروس اسٹیشن پر ایک ایک ہزار ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ انڈسٹریل یونٹ سے دو ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لیا جائے گا۔پروجیکٹ کے لیے 7404 سینٹری ورکرز بھرتی کر لیے گئے اور 12 ہزار ویلیج کونسلیں بھی بنا دی گئی ہیں۔

 دیہات چمکیں گے پر سالانہ پانچ ارب 18لاکھ 28ہزار روپے خرچ ہوں گے اور 4 ارب ڈھائی کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں اکھٹے ہوں گے۔سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر محمد ارشاد کے مطابق شہروں کی طرز پر دیہاتوں میں صفائی کی سہولتیں فراہم ہوں گی۔ کامیاب منصوبے کے لیے ٹیکس عائد کیا ہے، پٹواری لمبردار کوڑا ٹیکس اکھٹا کرنے میں مدد کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer