مزنگ، منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،خطرناک ملزم گرفتار

مزنگ، منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،خطرناک ملزم گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)مزنگ میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،،فائرنگ کے تبادلہ میں خطرناک ملزم عامر خان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا۔

پولیس کے مطابق مزنگ کے علاقے محلہ فرید کوٹ میں عامر خان منشیات فروش ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ 15 پر اطلاع پاکر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ملزم نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی،کراس فائرنگ میں ملزم کی آنکھ کے قریب فائر لگا، ملزم کو گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ملزم پر منشیات کے مقدمات کے علاوہ ڈکیتی اور ہوائی فائرنگ سمیت پولیس مقابلے جیسے مقدمات بھی درج ہیں۔