ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم عمران خان کا الیکشن سےمتعلق دو ٹوک اعلان

Imran Khan addressed in Gujranwala
کیپشن: Imran Khan addressed
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا امپورٹڈ حکومت نے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی، میری کال کا انتظار کرو اور تیاری رکھو، توہین عدالت کیس میں عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گوجرانوالہ میں عوام سے خطاب کرتے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی،انہوں نے سمجھا لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے لیکن قوم سڑکوں پر آ گئی،ملک کی تاریخ میں کبھی عوام اس طرح سڑکوں پر نہیں نکلے،امریکا کے ڈر سے انہوں نے روس سے گندم اور سستا تیل نہیں لیا۔

 چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ہمارے احتجاج پر تشدد اور شیلنگ کی مگر عوام ان کے ڈرانے کے باوجود سڑکوں پر نکلی ۔ضمنی الیکشن میں مسٹر ایکس نے ان کی پوری مدد کی مگر اس کے باوجود بھی یہ ہار گئے ۔اب یہ مجھے نااہل کرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

حکومت نے مجھ پر کیسز کئے ،میرے اوپر دہشتگردی اورتوہین مذہب کے کیسز کئے گئے ، پولیس مجھے پکڑنے کیلئے آرہی تھی،میں جیل جانے کیلئے تیار بیٹھا تھا ،جیل کیلئے بیگ بھی پیک کیا ہواتھا جیل تو میرے لئے بڑی چھوٹی چیز ہے میں تو جان کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔

انہوں نے لوگوں پر مہنگائی کا بم گرا دیا،پاکستان میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، انہوں نے بجلی،پیٹرول اور گیس کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچا دیں،یہ لوگ پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے کر جاتے ہیں،ان کے پیسے باہر پڑے ہیں جو باہر سے حکم ملے گا وہ کریں گے۔

حقیقی آزادی کے لئے جیل چھوٹی چیز ہے جان قربان کرنے کے لئےبھی تیار ہوں،فیصلہ کیا تھا قوم کو حقیقی آزادی کے لئے تیار کروں گا،تمام ضلعی تنظیموں کو خط لکھ دیا ہے،ضلعی تنظیموں سے کہہ دیا ہے کہ میری کال کا انتظار کرو اور تیاری رکھو، میں تیاری کر رہا ہوں، کبھی بھی کال آ سکتی ہے،میں کال دوں گا،پرامن احتجاج کر کے زبردستی الیکشن کروائیں گے۔

ہمیں نظر آ رہا ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، توہین عدالت کیس میں عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے، توہین عدالت کیس میں عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کر وں گا،حکومت نے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی،آج معیشت تیزی سے نیچے جا رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer