ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان آج جلسے میں کیا بڑا اعلان کریں گے؟ اہم خبر آگئی

عمران خان آج جلسے میں کیا بڑا اعلان کریں گے؟ اہم خبر آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات اور  تحریک انصاف کے رہنما فواد چوھری نے کہا ہے کہ عمران خان آج تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے،  اگر عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو اس کے بعد رسمی طور پر پاکستان ایک بنانا ری پبلک بن جائے گا، جس کو پاکستانی قوم تسلیم نہیں کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نےکہا کہ ملکی سیاسی حالات پہلے ہی بہت مشکلات کا شکار ہیں اور ایسے وقت میں جب ملک کا بیشتر حصہ زیر آب آچکا ہے اس وقت چیئرمین عمران خان کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف مقدمے بناکر ان کو نااہلی کے طرف لے جانے اور ملک کو انتخابات سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہےجن حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ان میں سے کسی میں بھی سیلاب نہیں تھا اور اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح ڈراما کیا کہ اپنی ہی حکومت کی سفا ر ش پر انتخابات کے ملتوی ہونے پر کہا انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہیے تو کیا آپ اس وقت سو رہے تھے جب آپ کی حکومت یہ خط لکھ رہی تھی۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہماری نظروں میں اسوقت غیرقانو نی اور عوامی مینڈیٹ سے محروم حکومت کو قائم رکھنے کا اب ان کے پاس ایک ہی طریقہ ہے کہ یہ عمران خان کو سیاسی میدان سے باہر کردیں اور اس کے بعد انتخابات کروانے کی پوز یشن میں آئیں۔ پاکستان کی سیاست اس وقت عمران خان کے حق اور مخالفت کے درمیان بٹی ہوئی ہے اور اگر آپ یہ سمجھیں کہ اینٹی عمران خان کرکے ان کو نااہل کرکے پاکستان میں جمہوریت برقرار رہ پائے گی تو یہ ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ   پاکستان تحریک انصاف آج گوجرانوالہ میں جلسہ کرنے جارہی ہے ،گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم  کے اطراف کے راستے اور گردونواح کی مارکیٹیں اور بازار بند کروادیئے گئے، اسٹیڈیم میں جگہ جگہ کھڈے کھود دیئے گئے ہیں،وکٹ پر بھی کپڑا ڈال کر کرسیاں لگا دی گئیں۔