ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنشن لینے کیلئے بیٹے نے ماں کی لاش کے ساتھ کیا کیا ؟ پولیس دنگ

dead body file photo
کیپشن: dead body file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) پیسے کی ہوس نے انسان کو اندھا کر دیا ہے،پیسوں کے لالچ میں بیٹے نے ماں کی لاش فریج میں رکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ   آسٹریا میں پیش آیا جہاں بیٹے نے ماں کی پینشن ہتھیانے  کی غرض سے انتقال کے بعد اس کی لاش کو فریج میں محفوظ کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملزم نے حکام کے سامنے  اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر 89 سالہ خاتون کی لاش کو گھر سے برآمد کرلیا گیا۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ ممکنہ طور پر خاتون کی موت گزشتہ برس جون میں طبعی طور پر ہوئی جس کے بعد ان کے 66 سالہ بیٹے نے پہلے ماں کی لاش کو گودام میں رکھا اور تب سے اب تک سوشل ویلفیئر فنڈ سے 50 ہزار یورو وصول کیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق علاقے میں تعینات ہونے والے نئے پوسٹ مین نے پنشن کی رقم خاتون تک پہنچانے کے لیے ملزم سے خاتون سے ملنے کا تقاضا کیا  توملزم نے انکار کیا ، پوسٹ مین نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی جنہوں نے خاتون کی لاش کو گھر سے برآمد کیا۔