سکوٹی سے اچانک خوفناک زہریلا کوبرا برآمد،پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل 

اانتہائی خوفناک منظر
کیپشن: اانتہائی خوفناک منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ پلک جھپکتے ہی دنیا میں رونما ہونے والا کوئی  بھی واقعہ وائرل  ہو جاتا ہے جن میں بعض اوقات ایسی ویڈیوز بھی ہوتی ہیں جو دل دہلا دیتی ہیں ۔ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہو رہی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک سکوٹی سے اچانک ایک انتہائی خوفناک کوبرا  نمودار  ہوگیا  لیکن شہری نے بڑی ہی مہارت سے سانپ کو قابو کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر سیسنتا ناندا نے سوشل میڈیا پر کوبرا سانپ کی ویڈیو شیئر کی جس میں سانپ اسکوٹی کے ‘ہیڈ’ میں چھپا ہوا تھا اور پھر اچانک ہی باہر نکل آیا۔ شہری نے پہلے تو چھڑی کی مدد سے اسے قابو کرنے کی کوشش کی  جس کے بعد بھارتی شخص نے ایک بوتل کی مدد سے سانپ کو قید کرلیا۔ اس واقعے میں خوش قسمتی سے کسی کی جان نہیں گئی۔

سانپ کی موجودگی کی اطلاع اطراف کے لوگوں کو ہوئی تو جائے وقوعہ شہری جمع ہو گئے اور موبائل سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔سانپ کو قابو کرکے قید کرنے والے فرد کو صارفین خوب سراہ رہے ہیں۔ یہ بھی خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو گزشتہ سال سے وائرل ہے ۔