ویب ڈیسک : محکمہ ہائرایجوکیشن نےکالجزاوریو نیورسٹیز کو 41 ترقیاتی منصوبوں کیلئے5ارب کےفنڈز جاری کردیئے
لاہور سمیت صوبہ بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز میں نئی بلڈنگز،آفسز،کلاسز سمیت دیگر جاری ترقیاتی کاموں کیلئےمحکمہ ہائرایجوکیشن نے5 ارب کے فنڈز جاری کردیئے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز کو 41 جاری منصوبوں کے لیے فنڈز کا اجرا کیا ہے۔فنڈز کالجز کی تعمیر نو اور جامعات میں جاری ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوں گے۔
رواں سال محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 150 سے زائد منصوبہ جات کو مکمل کرنا ہے، محکمہ ہائر ایجوکیشن کیلئے 15 ارب کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں