ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاؤن شپ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 دہشتگرد گرفتار

ٹاؤن شپ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سی ٹی ڈی کی ٹاؤن شپ کے علاقہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار، نامعلوم مقام منتقل کر دیئے گئے۔ سی ٹی ڈی کےمطابق گرفتار دہشتگردوں سے بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
 ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم داعش کےدہشت گرد آیئڈیل پارک ٹاؤن شپ میں موجود ہیں،اس اطلاع پر سی ٹی ڈی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا،گرفتار دہشت گردوں میں جنید ضیا ، محمد وقاص اور محمد جواد شامل ہیں، گرفتار دہشت گردوں سے دستی بم ، بارودی مواد ، اسلحہ اور لیپ ٹاپ قبضے میں  لے لیا گیا،دہشتگردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حساس تنصیبات تھیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔