انڈر 19 کرکٹ ٹرائلز کیلئے تاریخ کا اعلان

انڈر 19 کرکٹ ٹرائلز کیلئے تاریخ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) قومی انڈر 19 ٹورنامنٹ صوبائی ٹیموں کی تشکیل کے لئے پی سی بی نے اوپن ٹرائلز کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

 اوپن ٹرائلز 16 سے 19 ستمبر تک تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے،مقامی شہروں سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کے ٹرائلز پہلے روز ہوں گے،دوسرے شہروں سے آنے والےکھلاڑیوں کے ٹرائلز دوسرے روز ہوں گے، یکم ستمبر 2001یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی اوپن ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے،ٹرائلزکے لیے کھلاڑی 11سے 14 ستمبر تک بذریعہ ای میل trialregistration@pcb.com.pk رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
کھلاڑی بذریعہ واٹس ایپ 03214365021، 03034445879اور 03314368821 رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer