ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہورکو عہدے سے ہٹاؤ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

 سی سی پی او لاہورکو عہدے سے ہٹاؤ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس)موٹروے پر خاتون سے زیادتی کی خبر پر سوشل میڈیا صارفین میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی، سی سی پی او لاہورکو عہدے سے ہٹاؤ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔
موٹروے پر خاتون سے زیادتی کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا۔موٹروے پرخاتون سے زیادتی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ کسی نےکہا، مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تو، کسی نے کہا کہ مجرموں کو سر عام پھانسی دی جانی چاہئے۔

خاتون سے زیادتی کی مذمت کے ساتھ ساتھ ٹویٹر پرریموو سی سی پی او بھی ٹرینڈ بن گیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ غیرذمہ دارانہ بیان سے مایوسی ہوئی، لاہور کے سی سی پی عمر شیخ کو جلد عہدے سے برخاست کیا جائے ،کسی نے کہا کہ سی سی پی او کے بیان سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ یہ کہہ رہے ہوں ’’ جاگدے رہنا تے ساڈے تے ناں رہنا‘‘
موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کےواقعہ نے پاکستانیوں کے جذبات کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،دیکھنا یہ ہے کہ کیا مجرموں کو گرفتار کیا جا سکے گا یا یہ فائل بھی ماضی کا قصہ بن جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer