اعجاز چوہدری کی مرحوم عبدالقادر کے گھر آمد

اعجاز چوہدری کی مرحوم عبدالقادر کے گھر آمد

( سٹی 42 ) سابق عظیم کرکٹر عبدالقادر کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گھر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری تعزیت کے لئے عبدالقادر کے گھر پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ انفنٹری روڈ کا نام عبدالقادر کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی سابق ٹیسٹ کرکٹر مرحوم عبدالقادر کی رہائشگاہ پہنچے، مرحوم کی مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ مرحوم عبدالقادر نیک انسان تھے اور گھر کے ایک کمرہ کو مسجد بنا رکھا ہے، عبدالقادر نے لیگ اسپن کے فن کو نئی جدت دی۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ جلد انفنٹری روڈ کا نام عبدالقادر سے منسوب کر دیا جائے گا، روڈ کا نام منسوب کرنا چھوٹی چیز ہے کوئی پورا سپورٹس کمپلیکس عبدالقادر کے نام سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ ہمشہ عبدالقادر کے نام کو یاد رکھے گی، عبدالقادر کی ملک کیلئے خدمات کو مزید سراہا جائے گا۔