ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو کربلا بنا دیا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ نے یوم عاشور پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کر کے مقبوضہ کشمیر کو کربلا بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج جذبہ حسینی کی ضرورت ہے، تمام اختلافات چھوڑ کر آج ظلم، ناانصافی کے خاتمے اور حق و صداقت و عظمت انسانی کیلئے ڈٹ جانے کا عہد کیا جائے،حضرت امام حسین علیہ اسلام نے اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کے ہمراہ عظیم قربانی دے کر نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری بنی نوع انسان کو درس دیا کہ دین و ملت کی سربلندی کیلئے شبیری کردار ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی حالت اور صورت میں بھی جھکنے کی بجائے باطل قوتوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا جائے، ظلم و ظالم کے خلاف ڈٹ جائیں اور کسی قربانی سے دریغ نہ کریں، شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ان کے عمل و اقوال کو مشعل راہ بنائیں

Sughra Afzal

Content Writer