ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا

چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی24: گورنر ہاؤس پنجاب کو  ہر اتوار صبح 10 سے شام 6 بجے تک عوام کے لیے کھولا جائے گا، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پریس کانفرس میں اعلان کردیا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس پنجاب کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا پریس کانفرس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس پنجاب کو صبح 10سے شام 6 بجے تک عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک اشرافیہ کے لیے نہیں عوام کے لیے بنا ہے۔ یہ عمارتیں عوام کی ملکیت ہیں، اس میں لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

اسکول کے بچوں کو بھی گورنر ہاؤس آنے کی اجازت ہو گی۔ چوہدری سرور کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں فیملیز کے لیے گورنر ہاؤس کو کھولا جائے گا، عوام آئیں اور تصویریں بنائیں۔ جب کہ گذشتہ روز چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس مری کو بھی عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس مری کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد عوام گورنرہاؤس مری کی سیر کر سکیں گے۔

گورنر پنجاب نے یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا۔ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی گورنر ہاؤس سندھ کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 7 ستمبر کو گورنر ہاؤس سندھ عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے گیٹ نمبر1 کھولا جائے گا۔ لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس آ سکتے ہیں اور شناختی کارڈ دکھا کر گورنر ہاؤس میں داخل ہو سکتے ہیں۔

طلباء اور فیملیز گورنر ہاؤس میں آ سکیں گے۔عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ طلباء اور سیاح کو گائیڈ گورنر ہاؤس میں گھمائیں گے۔عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس آنے والوں سے ملاقات بھی کی۔اور آج گورنر ہاؤس پنجاب کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer