سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 281.20 روپے سے کم ہوکر 281.17 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 282.20 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.32 روپے سستا ہوکر 329.40 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.95 روپے سستا ہوکر 379.32 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 77.52 روپے، سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 75.63 روپے کا ہوگیا۔