ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی بورڈ؛ انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی بورڈ؛ انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کراچی کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ 

سائنس پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 26ہزار 37امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 25ہزار 215 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ، جن میں سے 12016 امیدوار تمام چھ پرچوں میں کامیاب قرار پائے، جبکہ 3285 پانچ پرچوں میں، 2439  چار پرچوں میں، 2473 تین پرچوں میں کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ 2052 دو پرچوں میں جبکہ 1713 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔ 

پری میڈیکل میں کامیابی کا تناسب 47.66 فیصد رہا ۔