ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے جمادی الاول کا چاند نظر آنے کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند 21 اکتوبر کو شام 5 بجکر 25 منٹ پر پیدا ہوگا اور امکان ہے کہ چاند 23 اکتوبر جمعرات کی شام نظر آجائے۔ کراچی میں 23 اکتوبر کو سورج 5 بجکر 58 منٹ پر جبکہ چاند 6 بجکر 54 منٹ پر غروب ہوگا اور اس روز چاند کی عمر 48 گھنٹے 57 منٹ اور بلندی 10.2 درجے ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگر چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے اور بلندی 5 درجے سے زیادہ ہو تو رویت ممکن ہوتی ہے۔ اسی بنیاد پر امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ جمادی الاول کا چاند 23 اکتوبر کو نظر آسکتا ہے۔