سٹی 42 : ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی .
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 4.34 فیصد ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیاء مہنگی اور 6 سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے چکن 8.92 فیصد ، پیاز 7.47 اور آٹا 5.74 فیصد مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں انڈے 2.25 فیصد ، گڑ 1.70 فیصد اور لیسن ، کوکنگ آئل 0.80 فیصد مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 11.34 فیصد ، کیلے 1.29 اور آلو 0.93 فیصد سستے ہوئے، ایک ہفتے میں ایل پی جی ، دال چنا اور مسٹرڈ آئل سستا ہوا ۔
علاوہ ازیں حالیہ ہفتے 24 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں ۔