ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکرگڑھ میں بندروں نے شہریوں اور محکمہ وائلڈ لائف کو تگنی کا ناچ نچادیا

شکرگڑھ میں بندروں نے شہریوں اور محکمہ وائلڈ لائف کو تگنی کا ناچ نچادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :شکرگڑھ میں بندروں نے شہریوں اور محکمہ وائلڈ لائف کو تگنی کا ناچ نچادیا۔

 شکرگڑھ کے محلہ قادری محلہ اور سکھو چک میں بندر گھس آئے ہیں، شہریوں کے مطابق بندروں کی حرکتوں سے گلی محلوں میں رہائشی آبادی کے مکین تنگ آچکے ہیں۔

شہریوں کے مطابق بندر بچوں سے چیزیں چھین چھین کر لے جاتے ہیں جس سے بچے خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔

 بندروں کو پکڑنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف اور ریسکیو اہلکار کوششوں میں مصروف ہیں۔